
منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاوْن جاری رہے گا، ایس پی ارسلان زاہد
لاہور (خبرنگار)
ؐلاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوۓ لائیو مانیٹرنگ اور چیکنگ سے 5 منشیات فروش اور ایک اسلحہ بردار گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان سے 08 کلو 460 گرام منشیات برآمد کی گئیں۔انارکلی پولیس سٹیشن نے ملزم محمد ارشد سے 1820 گرام، نوکر حسین سے 1720 گرام چرس برآمد کی۔ملزم فیصل سے 1780 گرام، ملزم عدنان سے 1520 گرام، عدنان عرف بلا سے 1620 گرام چرس برآمد کی گئی۔سیف سٹیز کی نشاندہی پر پولیس نے محمد ساجد سے 223 بور رائفل بمعہ گولیاں برآمد کی۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمات درج کر لیے گئے۔اس موقع پر ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاوْن جاری رہے گا۔ناجائز اسلحہ جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے، سخت کریک ڈاون جاری ہے۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔







