عوام کے نام اہم ویڈیو پیغام جاری ، پولیس فورس کے کسی بھی قسم کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی اطلاع 1787 پر بذریعہ کال دینے کی درخواست1787 پر درج کروائی جانے والی شکایات پر فوری ریسپانس ہو گا، ذمہ داران کا احتساب اور جواب طلبی ہو گی، ڈاکٹر عثمان انور
لاہور (خبر نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انوسٹی گیشن ونگ کے احتساب کے لئے کمر کس لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے عوام کے جاری نام اہم ویڈیو پیغام میں درخواست کی کہ شہری پولیس فورس کے کسی بھی قسم کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی اطلاع 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر پر بذریعہ کال دیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ 1787 کمپلینٹ سنٹر کے ذریعے ماضی کی زیر التوا 30 ہزار ایف آئی آرز درج کر لی گئیں ہیں، جرائم برخلاف پراپرٹی کے تمام واقعات کی ایف آئی آرز اب بلاتعطل درج کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا ایف آئی آرز کے اندراج کے بعد میرٹ پر شفاف تفتیش اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور مظلوموں کو انصاف کی فراہمی کے لیے انوسٹی گیشن کی کسی بھی غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ کمپلینٹ سنٹر 1787 کے جدید سسٹم پر شہری انوسٹی گیشن افسران کے غیر پیشہ ورانہ رویے ، رشوت طلبی، تاخیری حربے استعمال کرنے کی اطلاع بلا جھجک مجھے دیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ 1787 پر درج کروائی جانے والی شکایات پر فوری ریسپانس ہو گا، ذمہ داران کا کڑا احتساب اور جواب طلبی ہو گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ متعلقہ آر پی اوز، ڈی پی آوز و دیگر افسران بھی درست تفتیش نہ ہونے، رویوں کی خرابی پر شہریوں کو جوابدہ ہوں گے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ناقص تفتیش، رشوت طلبی، گناہ گاروں، اشتہاریوں کو گرفتار اور ریکوری نہ کرنے پر انوسٹی گیشن افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی
اسی طرح بے گناہ کی گرفتاری ، ظالم کا ساتھ دینے پر انوسٹی گیشن افسران کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی میں تاخیر نہیں ہوگی ،آئی جی پنجاب نے کہا کہ انویسٹی گیشن کے دوران شہریوں کے ساتھ کی جانے والی ہر قسم کی نا انصافی کا ازالہ یقینی بنائیں گے، ڈاکٹر عثمان انور نے درخواست کی کہ تمام شہری ایف آئی آرز درج کرواتے وقت واقعات کے حقائق اور درست معلومات پولیس کو بتائیں تاکہ تفتیش کا عمل جلد از جلد مکمل ہو اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں آسانی ممکن ہو سکے ۔