سٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیر صحت کی فاطمید فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی تھیلیسیمیا ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی تھیلیسیمیا سمیت دیگر بیماریوں کی سکریننگ بھی کریں گے۔ڈاکٹر جاوید اکرمفاطمید فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کاشکار بچوں کامفت بون میرو ٹرانسپلانٹ کروائیں گے

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے فاطمید فاؤنڈیشن جوہر ٹاؤن کی جانب سے عالمی تھیلیسیمیا ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر فرحانہ بشیر، شفیع اللہ، ڈاکٹر حامد اسلام، اظہار، فاطمید فاؤنڈیشن کے عہدیداران سمیت تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ فاطمید فاؤنڈیشن سے پرانا تعلق ہے۔ اللہ پاک خدمت انسانیت کرنے والے شخص کو بہت پسند فرماتے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ اللہ پاک انسان کو دولت دے کر بھی آزماتے ہیں اور بیماری دے کر بھی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزار بچے تھیلیسیمیا بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ اس وقت 1 کروڑ سے زائد بچے تھیلیسیمیا بیماری کا شکار ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ پنجاب میں مربوط تھیلیسیمیا سکریننگ پروگرام شروع کر رہے ہیں۔چلڈرن ہسپتال لاہور میں پہلے سے ہی بون میرو ٹرانسپلانٹ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں میں دسویں جماعت سے پہلے ہر طالب علم کی تھیلیسیمیا سکریننگ کروانا چاہتے ہیں۔پنجاب میں تھیلیسیمیا سکریننگ کا جلد پائیلٹ پروجیکٹ شروع کریں گے۔ ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ محکمہ صحت فاطمید فاؤنڈیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔فاطمید فاؤنڈیشن میں تھیلیسیمیا کاشکار بچوں کامفت بون میرو ٹرانسپلانٹ کروائیں گے۔ بطور سربراہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن ”آپکا کلینک” پر مفت علاج کی آفر دے رہا ہوں۔ صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ آپ کا کلینک پر مریضوں کو علاج، ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بچوں کی تھیلیسیمیا سمیت دیگر بیماریوں کی سکریننگ بھی کریں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر شاندار تقریب کے انعقاد پر فاطمید فاؤنڈیشن کی کاوش کو بے حدسراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button