جرم و سزاسٹی

لاہور پولیس ملازمین کے لئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کردیا گیا

9 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے کیمپ میں 2000 ہزار سے زائد پولیس ملازمین کیسکریننگ، علاج معالجہ کیا جائے گا۔سپیشل سیکرٹری صحت عمارہ خان

لاہور(خبر نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور پنجاب پولیس کے مشترکہ تعاون سے قربان لائن لاہور میں پولیس ملازمین کے لئے ہیلتھ سکریننگ اور ٹریٹمنٹ کیمپ لگایا گیا۔سپیشل سیکرٹریز صحت عمارہ خان، فاطمہ شیخ اور ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پولیس اسد سرفراز نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ ہیلتھ کیمپ میں 9 سے 11 مئی تک 2000 لاہور پولیس ملازمین کی سکریننگ کی جائے گی اور انکے علاج معالجہ کے لئے بہتر میکانزم وضع کیا جائے گا۔ سپیشل سیکرٹریز اور ایس ایس پی نے ہیلتھ کیمپ میں 9 بیماریوں کی سکریننگ کے کاؤنٹرز پر گئے اور 9
بیماریوں کی سکریننگ اور علاج معالجہ کے لئے وضع کردہ میکانزم سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت موبائل ایکسرے وین کا بھی جائزہ لیا۔
سپیشل سیکرٹری عمارہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب بھر میں تمام پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ کے لئے 22 سے 26 مئی تک سکریننگ کیمپ لگائے گا۔ہیلتھ کیمپوں میں 9 مختلف بیماریوں کی سکریننگ اور علاج معالجہ تجویز کیا جائے گا۔عمارہ خان نے کہا کہ
ہیپاٹائیٹس بی اور سی، ایچ آئی وی، ٹی بی کنٹرول، بلڈ پریشر، شوگر، اپتھالمالوجی، قوت سماعت، ذہنی و نفسیاتی بیماری اور نیوٹریشن کے حوالہ سے ملازمین کی سکریننگ کی جارہی ہے۔سیشل سیکرٹری صحت نے کہا کہ تمام پولیس ملازمین کی سکریننگ سے حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے انکا بہتر علاج کیا جاسکے گا۔اس موقع پر ایس ایس پی اسد سرفراز نے کہا کہ آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے لئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی ملازمت چیلنج سے کم نہیں، 24 گھنٹے مصروفیت کی وجہ سے ملازمین کے پاس میڈیکل چیک اپ کا ٹائم نہیں ملتا۔ایس ایس پی کا کہنا کہ پولیس ملازمین کی سکریننگ سے انکی صحت اور کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ایس ایس پی اسد سرفراز نے ہیلتھ سکریننگ کیمپ میں فراہم کردہ طبی سہولیات پر محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر یونس اور ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر فرید مسعود رانا سمیت پولیس ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button