افواج پاکستان،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ سید ادریس زنجانی

لاہور(خبر نگار ) دربار حضرت میراں حسین شاہ زنجانی ؒ کے سجادہ نشیں پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومرہیں۔عدلیہ عام آدمی کے لئے انصاف کی امید ہے۔ووٹ کسی کو بھی دیں لیکن کسی کے بہکاوے میں ملک کو قوم کا نقصان نہ کریں، اداروں کو نشانہ مت بنائیں۔پاک فوج مظبوط ہے تو ہمارے ملک کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔بھارت ہمارا دشمن ہے چند برس پہلے بھارت نے ہماری سرحدوں میں اپنے جہاز بھیجے، جسے ہماری پاک فضائیہ نے مارا گرایا اور ان کے پائلٹ ابینندن کو بھی گرفتار کرلیا۔ اور چائے پلا کر چھوڑ دیا۔ وہ آج بھی پاکستانی چائے کی تعریف کرتا ہے۔ بھارت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ وہ میدان جنگ میں پاکستانی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ تو وہ اب وہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے اس کی عوام کو افواج سے لڑانے کیلئے مکروہ چالیں چل رہا ہے۔بھارتی میڈیا بھی اس بات کا اظہار جو ش خروش سے کررہا ہے۔ ملک دشمن عناصر کو ناکام بنانے کے لئے پوری قوم افواج پاکستان اور اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ علماء،مشائخ ممبر و محراب سے امن کے پیٖغام کو عام کریں۔والدین اپنے بچوں کی منفی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور انہیں حب الوطنی کا درس دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اور افواج پاکستان،پولیس او ر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کروائی۔
شعبہ نشرو اشاعت







