جرم و سزاسٹی

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی نشاندہی پر منشیات فروش نشانے پر آ گئے

ڈیفنس اے پولیس نے کیمروں کی نشاندہی پر ملزم کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا

معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوؤن جاری ہے، ایس پی عمارہ شیرازی

لاہور (خبرنگار)
لاہور پولیس اورپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی نشاندہی پر منشیات فروش لاہور پولیس اور سیف سٹیز کے نشانے پر آ گئے۔ڈیفنس اے پولیس نے کیمروں کی نشاندہی پر ملزم کاشف کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے ڈیفنس کے علاقے میں ملزم کو منشیات سمیت دیکھا۔ڈیفنس پولیس کو فورا موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔پولیس نے ملزم کاشف کو حقہ، شیشہ اور دیگر ممنوعہ سامان سمیت گرفتار کیا۔پولیس نے ملزم سے شیشہ فلیور کی 230 ڈبیاں، 40 چلم، 2 پائپ برآمد کیے۔ ایس پی عمارہ شیرازی کا کہنا تھاکہ ملزم اپنے گینگ کے ہمراہ پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کا کام کرتا ہے۔گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش جاری ہے۔معاشرے سے اس ناسور کے خاتمے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاوؤن جاری ہے۔شہری اپنے ارد گرد کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button