
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کیا جائ ۔دن کے گرم ترین اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں، ضروری ہو تو سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔
شدید گرمی کے اثرات سے بچائو کے لئے نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اور او آر ایس کا استعمال کیا جائے اور ہلکے اور نرم کپڑے پہنے جائی، گرمی میں اگر کوئی بیہوش ہو جائے تو سر پر ٹھنڈا پانی ڈالا جائے۔







