
لاہور(خبر نگار) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #QurbaniSubKLiye
ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے #QurbaniSubKLiye کے نام سے ٹرینڈ لانچ کیا گیا،جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #QurbaniSubKLiye کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عید کی خوشیاں غریب اور سفید پوش لوگوں کے ساتھ بانٹے گی،پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد حارث ڈار نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے،

اس موقع پر ہمیں اسلام اور پاکستان کے لیے سب کچھ قربان کرنا ہوگا آپس کی نفرتیں عداوتیں ختم کرکے بھائی چارے کو فروغ دیکر عید کی خوشیوں پر سب کو اپنے ساتھ شامل کرنا ہے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے قربانی سب کے لیے ملک گیر مہم لانچ کر دی ہے، ہماری ٹیمیں یونین کونسل اور وارڈ لیول پر سروے کررہی ہے جس گھر میں قربانی نہیں ہوگی ہم وہاں پر قربانی کا گوشت پہنچائیں گے، عیدالاضحی کا پیغام ہے کہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کے لیے ایثار و قربانی کے جذبوں کو زندہ کریں۔جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #QurbaniSubKLiye ٹاپ ٹرینڈ بن رہا۔






