
میں دیوار گرنے سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی
لاہور( خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے جمعرات کے روز گنگا رام ہسپتال میں دیوار گرنے سے زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج و معالجہ کیلئے بہترین اقدامات کی ہدایت کی اور ایم ایس گنگا رام ہسپتال سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی،اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان،گنگارام ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عامر سلیم اور اے سٹی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ مزنگ ہسپتال سے ملحقہ شادی ہال کی دیوار ہسپتال کی انتظار گاہ پر گرگئی تھی جس سے 14افراد زخمی ہوگئے ہیں،جن میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو فوری طور پر گنگارام ہسپتال منتقل کردیا گیا،ایمرجنسی میں ایم ایس گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر عامر سلیم، ڈائریکٹر ایمرجنسی ودیگر موجود تھے۔






