
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نوازشریف اور جہانگیرترین الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اہل ہوچکے ہیں۔
آئین میں کہیں بھی نااہلی 5سال سے زیادہ نہیں ہے، اب کسی بھی شخص کی نااہلی 5سال کیلئے ہوگی، آج کے قانون کے بعد کوئی شخص تاحیات نااہل نہیں رہ سکتا۔
نیب کیس میں سزا کے سبب وہ انتخاب نہیں لڑ سکتے۔ وہ وطن واپسی پر اپیل دائر کریں گے۔ امید ہے اس میں نوازشریف سرخرو ہو جائیں گے۔






