پاکستانتعلیمسٹیسیاست

ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان نے ایچ ای سی ترمیمی بل 2023کو تعلیمی اداروں پر قدغن قرار دے دیا ۔

ایب سپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرچوہدری عبدالرحمٰن کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط ۔

خط میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور(خبر نگار)ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز آف پاکستان نے ایچ ای سی ترمیمی بل 2023کو تعلیمی اداروں پر قدغن قرار دیتے ہوئے تحفظات کا اظہار کردیا ۔ایب سپ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرچوہدری عبدالرحمٰن نے وزیراعظم شہبازشریف کوخط لکھ دیا۔خط میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری میں حائل رکاوٹیں دورکرنے کامطالبہ کردیا۔ایپ سپ نے زوردیا کہ ایچ ای سی آرڈیننس 2002 میں کی جانے والی ترمیم سے کمیشن اورتعلیمی اداروں کی خودمختاری پر اثرات نہیں پڑنے چاہے۔ایسوسی ایشن آرڈیننس میں ترمیم کیلئے معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹریونیورسٹیز آف پاکستان کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹرچوہدری عبدالرحمٰن نے وزیراعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایچ ای سی ترمیمی بل 2023 کئی خدشات کوجنم دیتاہے،بل سے اعلیٰ تعلیم کے معیاراورفروغ پر منفی اثرات پڑیں گے۔اس بل سے پاکستانی کے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی خودمختاری کونقصان پہنچے گا۔خط میں وزیراعظم کوآگاہ کیاگیا ہے کہ بل میں شامل سیکشن ٹو میں ایک نئی شق کے اندراج سے ایچ ای سی کی خودمختاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سیکشن فورمیں تبدیلیوں سے ایچ ای سی کا کردار متاثر ہو گا جبکہ صوبائی ہائر ایجوکیشن کمیشنز کی خودمختاری پربھی اثرات مرتب ہوں گے ۔صوبوں کی یونیورسٹیوں کی خودمختاری اور قیام بھی محدود کیا جا رہا ہے جس سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں رکاوٹیں پیداہوسکتی ہے۔
سیکشن 11 میں تجویز کردہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے وزیر اعظم کو اختیار دیا ہے جوکہ اہم عہدے پر ممکنہ سیاسی اثر و رسوخ بڑے گا۔
چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹرچوہدری عبدالرحمٰن نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی کمیشن اوریونیورسٹیوں کی خودمختاری کودرپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button