انٹر نیشنلتازہ ترین
یوکرین وزیر خارجہ کل سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے

گزشتہ سال یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے پاکستان نے روس کی مذمت نہیں کی ہے، حالانکہ اس نے جنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری سے تفصیلی بات چیت کریں گی۔
1993 میں پاکستان اور یوکرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یہ پہلا وزارتی دورہ ہے۔






