
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے یوکرین کے وزیر برائے خارجہ امور دیمیٹرو کولیبا نے ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےاقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکراتی اور سفارتی تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین تنازعہ سے کئی ممالک کی معیشتوں کو نقصان پہنچا ہے۔






