سٹیسیاستکھیل

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی حمزہ خان کو ورلڈ جوینئر سکوائش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد

لاہور(خبر نگار)
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے حمزہ خان کو ورلڈ جوینئر سکوائش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد دی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ
حمزہ خان نے ورلڈجونیئر چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے آپ پوری قوم کا فخر ہو۔1986 میں جان شیرخان نے ورلڈ جوینئر سکوائش چیمپئن شپ جیتی تھی، حمزہ خان نے 37سال بعد جان شیر خان کی یاد تازہ کر دی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مزید کہا ہے کہ حمزہ خان نے ورلڈ جوینئر سکوائش چیمپئن شپ جیت کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں سکواش کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود یے امید ہے سکوائش میں کامیابیوں کا یہ سلسلہ اب نہیں رکےگا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب انٹرنیشنل میعار کے سکوائش کمپلیکس کی تعمیر کے آخری مراحل میں ہے جس سے پنجاب میں سکوائش کو فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button