جرم و سزاسٹی

نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے 35 سالہ نوجوان کے جاں بحق کا معاملہ، سی سی پی او لاہور کا نوٹس

لاہور(خبر نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سبزہ زار، کھاڑک نالہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے 35سالہ نوید احمد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی (اقبال ٹاؤن) سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سی سی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے پورا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button