لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیلابی صورتحال و پیشگی اقدامات کے حوالے سے اجلاس میں راوی سائفن، ریلویز پل، اولڈ راوی پل، شاہدرہ پل اور موٹروے پل پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے دریائے راوی اور ستلج میں پانی کی آمد اور اخراج کی تفصیلات پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو، ریونیو، محکمہ صحت و لائیو سٹاک اور ہنگامی سامان فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سیزدریاوں کے علاقوں، دیہاتوں اور ڈیروں کے خود دورے کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ محکمہ آبپاشی کا لیڈنگ رول ہے۔ تمام محکمے ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے تحت دریاوں کے کناروں کو مضبوط بنانے کے کام کی ڈی سی ز خود نگرانی کرینگے ۔ تمام ڈی سیز آبادیوں کے انخلا، کیمپس کے قیام اور ریسکیو وسائل پر اپنا ہوم ورک مکمل کررہے ہیں۔ تمام تیاریوں کو سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کرپیشگی مکمل کیا جائے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ آبادیوں کے انخلا کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیں۔ تاکہ ہنگامی صورتحال میں درست فیصلے کیے جاسکیں۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی، محکمہ آبپاشی، روڈا، ریلویز، پی ایچ اے نے شرکت کی جبکہ تمام اضلاع کے ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Related Articles
Check Also
Close
-
پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاریدسمبر 16, 2024