پاکستانسٹیسیاستصحت

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا

ادویات کو سٹور کرنے اورہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے فول پروف اور برق رفتار نظام وضع کیا جائیگا، میڈیسن خریدنے کیلئے خصوصی اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز

لاہور (خبرنگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے جامع پلان طلب کرلیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور ادویات کی خریداری کا شفاف طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا ہے۔ادویات کو سٹور کرنے اورہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے فول پروف اور برق رفتار نظام وضع کیا جائے گا جبکہ میڈیسن خریدنے کیلئے خصوصی اتھارٹی قائم کرنے کی تجویزپربھی غور جاری ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ادویات کی خریداری اورسٹوریج کی مینجمنٹ سکلزضروری ہیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ادویات کی خریداری،سٹوریج اورہسپتالوں کو فراہمی کیلئے فول پروف سسٹم تیار کیا جائے کیونکہ علاج کیلئے بہترین ادویات ہر شہری کا حق اورحکومت کا فرض ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button