لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کوریوینیو آفس علامہ اقبال ٹاؤن کا وزٹ کروایا۔ترجمان لیسکو

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ منیجرز کوایڈیشنل ڈپٹی منیجرز کسٹمر سروسز آر ٹی سی عمران انور نے آج ریوینیو آفس علامہ اقبال ٹاؤن کا وزٹ کروایا اور ان کو پریکٹیکل طور پر کام بتایا۔ان کو بتایا کے یہاں پر کیا کیا کام ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں سی آر سی سیکشن، ڈیٹاسیکشن،ایم ڈی آئی سیکشن، بینکنگ سیکشن کا پریکٹیکلی دورہ کروایا اور اس کام بارے آگاہ بھی کیا۔ لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدر کی خصو صی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے آفیسرز اور آفیشلز کے لیئے ٹریننگز اور ورکشاپ کا انعقاد بہت باقاعدگی کے ساتھ کروانے میں مصروف عمل ہے تاکہ لیسکو افسران اور ملازمین کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ کمپنی کے لیئے ان کی اجتماعی کارکردگی میں بھی مزید بہتری لائی جا سکے گی۔

