
نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر اور وزیر توانائی محمد علی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ ہمارا گیس سیکٹر میں سالانہ ساڑھے 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ صنعتیں بند ہونے سے چیزیں مہنگی ہوئیں ۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ اسمگلنگ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے لہٰذا اس پر قابو پانا ہوگا ۔






