
نوجوان قوم کا آئیکون ہیں،پاکستان کو بہتر بنانے کے لئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،فری لانسنگ بیروزگاری کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہورہی ہے،ای روزگارکے ذریعے نوجوانوں کوکاروبار کے مواقع فراہم کرر ہے ہیں،ورکشاپ سے خطاب
لاہور (خبرنگار)خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے زیراہتمام اور ارفع کریم ٹیکنالوجی کے تعاون سے جمعۃ المبارک کو کاروباری مائنڈ سیٹ کی پرورش اور فری لانسنگ پر تربیتی ورکشاپ ای لائبریری میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض تھے، ورکشاپ میںا رفع کریم ٹیکنالوجی فائونڈیشن کی سی ای اوتابندہ عثمان اور اور آئی ٹی ماہر شاہد علی نے سکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کو لیکچرز دیئے، ورکشاپ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا آئیکون ہیں،پاکستان کو بہتر بنانے کے لئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلیں،ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہئے، انہوں نے کہا ہے کہ فری لانسنگ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مارکیٹ میں کس کی طلب ہے،فری لانسنگ بیروزگاری کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہورہی ہے،ای روزگارکے ذریعے نوجوانوں کوکاروبار کے مواقع فراہم کرر ہے ہیں،مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے،ارفع کریم فائونڈیشن کی سی ای او تابندہ عثمان نے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کو سوینئر پیش کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز نازش نور اور محمد ساجد بھی موجو د تھے۔







