پاکستانتازہ ترینسیاست

سرحدی خطرات، الیکشن التوا کا امکان دکھائی نہیں دے رہا،  نگراں وزیراعظم

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ہے۔ بیک وقت سرحدی خطرات پر بھی قابو پا لیں گے اور انتخابی عمل بھی بلا رکاوٹ مکمل کروا لیں گے۔

دورہ امریکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تنازع کشمیر کا ایجنڈا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بہت پرانا ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا، کشمیر کو ایک بڑی جیل کی صورت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں کسی کا نام بھی لینے پر کوئی پابندی نہیں، کسی کا بھی نام لے سکتے ہیں۔ پاکستان میں اظہار رائے  کی آزادی کا معاملہ  اگر سب سے بہتر نہ بھی سہی، مگر بہت بہتر ضرور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button