
رابعہ ولی نے تھیسز ڈاکٹر یاسمین اقبال کی نگرانی میں لکھا، وائس چانسلرز و دیگر اہم شخصیات کی مبارکباد
لاہور( خبر نگار )
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو سپورٹس سائنسز میں اہم اعزاز حاصل ہوگیا۔ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی فیکلٹی ممبر نے بائیو مکینیکل میں پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کر لی۔ لیکچرار رابعہ ولی سپورٹس سائنسز میں پی ایچ ڈی کرنے والی شعبہ فزیکل ایجوکیشن لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پہلی اور پاکستان بھر میں پانچویں خاتون ہیں۔ انہوں نے اپنا مقالہ یونیورسٹی آف لاہور سے پروفیسر ڈاکٹر یاسمین اقبال کی نگرانی میں مکمل کیا۔ چینگڈو یونیورسٹی چین سے ڈاکٹر رن جیان، ڈاکٹر ڈارلین کلوکا یونیورسٹی آف پریٹوریا، ساؤتھ افریقہ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال بٹ یونیورسٹی آف پنجاب اور ڈاکٹر سید ضیاء الاسلام یونیورسٹی آف پنجاب ایکسٹرنل ایگزامینرز تھے۔ لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز، وی سی یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی پاکستان جاوید علی میمن، ریکٹر امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز، سابق وی سی ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، ڈائریکٹر پنجاب سپورٹس بورڈ شمسہ ہاشمی، جنرل سیکرٹری پی او اے خالد بشیر، ڈائریکٹر سپورٹس جی سی یو آصف علی گورایہ، کالج لاہور میں ان کے کاؤنٹر پارٹ عمارہ رباب نے رابعہ ولی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

