جرم و سزاسٹی

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر پولیس کے ملازمین میں ویلفئیر فنڈز کی تقسیم

لاہور ( خبر نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر پولیس کے ملازمین میں ویلفئیر فنڈز کی تقسیم کا عمل یکم ستمبر سے تا حال جاری ہے ۔گزشتہ روز ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے پولیس کے خصوصی بچوں کے والدین ویلفئیر فنڈز تقسیم کی تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ تا حال 81 کے لگ بھگ سے زائد خصوصی بچوں کے خاندان ویلفئیر فنڈز سے مستفید ہو چکے ہیں جبکہ پولیس ملازمین کے خصوصی بچوں کی ویلفیئر کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ خصوصی بچوں کی ویلفیئر کے لئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی(ایڈمن) نے خصوصی بچوں کے والدین سےمسائل بھی دریافت کئے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ عاطف نذیر نے والدین کو یقین دلایا کہ پولیس اہلکاروں کے خصوصی بچوں کا علاج و معالجہ بہترین طبی اداروں سے کروایا جارہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button