
تربیتی سیمینار میں لیڈرشپ، پیرا لیگل علم، صنفی تصورات، اور صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے کا فوری معاملہ اور خود آگاہی کو فروغ دینے بارے موضوعات رکھے گئے تھے
ملتان(خبر نگار)ویمن یونیورسٹی ملتان میں ’’پاکستانی خواتین کی آواز اور لیڈرشپ‘‘ بارے سیمینار کا انعقاد کیاگیا ترجمان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کیرئیر کونسلنگ اینڈ ایلومنائی افیئرز اور ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوشیالوجی نے سماجی تنظیم روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے 4 روزہ تربیتی سیمینارکا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کی فوکل پرسن ڈاکٹر صدف محمود (چیئرپرسن شعبہ شیالوجی ) تھیں اس ورکشاپ میں سوشیالوجی، ماس کمیونیکیشن، اور فائن آرٹس کی طالبات نے شرکت کی تربیتی سیمینار میں لیڈرشپ، پیرا لیگل علم، صنفی تصورات، اور صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے کا فوری معاملہ اور خود آگاہی کو فروغ دینے بارے موضوعات رکھے گئے تھے ، یہ سیمینار فارن فنڈڈ پراجیکٹ’’پاکستانی خواتین اور لیڈرشپ ‘‘ کی ایک کڑی تھی جس کو حکومت کینیڈا کی طرف سے گلوبل افیئرز کینیڈا کے ذریعے فنڈ فراہم کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ کا سب سے بڑا مشن خواتین کو بااختیار بنانا اور صنفی مساوات کو چیمپیئن بنانا ہےاختتامی کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر زاہد ظہو ر تھے تقریب میں روشنی اور شعبہ سوشیالوجی کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) دستخط بھی کئے گئے اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ دونوں ادارے عملی طور پر مؤثر ورکشاپس کے انعقاد میںمدد کریں گے یہ تعاون نہ صرف ہماری طالبات کی تعلیم اور بیداری کو بڑھائے گا بلکہ قیادت، صنفی مساوات، اور مثبت سماجی تبدیلی کو فروغ دینے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔







