تعلیمسٹی

آج پنجاب بھر ہزاروں ملازمین سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے حکومتی ملازمین کش پالیسیوں کے خلاف دھرنے کا آغاز کریں گے۔ چوہدری سرفراز

ملازمین کا معاشی استحصال کسی صورت قبول نہیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ رانا لیاقت علی

لاہور (خبر نگار)
پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ آج 10 اکتوبر پنجاب بھر سے ہزاروں سرکاری ملازمین حکومتی ملازمین کش پالیسیوں کے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام دن 11 بجے دھرنے کا آغاز کریں گے دھرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی دھرنا مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا اگر انتظامیہ نے پرامن احتجاج میں رکاوٹ یا رخنہ اندازی کی کوشش کی تو پنجاب بھر کی شاہراہیں بند کر دی جائیں گی ملازمین نگران حکومت کی طرف سے لیو انکیشمنٹ میں کمی ، سالانہ ترقی کی بندش ، پنشن وگریجویٹی میں کمی کی اصلاحات کے خلاف ،14 ہزار ایس ایس ایز واے ای اوز کو مستقل نہ کرنے ،پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر ، تعلیمی اداروں کی این جی اوز کو حوالگی و اڈاپشن کی وجہ سے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین میں عدم تحفظ کی فضا پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں پنجاب ٹیچرز یونین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے احتجاجی پروگرام میں بھرپور شرکت کرے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button