پاکستانسٹیسیاستکھیل

سکولزکے درمیان سپورٹس مقابلے کروائے جائیں گے، مشیر کھیل پنجاب

گورنمنٹ پائلٹ ہائرسیکنڈری سکول میں ہمارے کوچز طالب علموں کو تربیتی کیمپ میں سپورٹس کی جدید تکنیکس سکھائیں گے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

پائلٹ سکول میں سپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، جس میں 7کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائے گا، وہاب ریاض

لاہور، (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کا سکولوں میں سپورٹس کی سرگرمیوں کی بحالی اور ترویج کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ پائلٹ ہائرسیکنڈری سکول وحدت روڈ کا دورہ کیا ہے اس موقع پرمشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر اور پرنسپل پائلٹ ہائر سیکنڈری سکول وحدت روڈ پرویز بٹ سے ملاقات کی ہے، پائلٹ سکول میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سکولوں کے درمیان سپورٹس مقابلے کروائیں گے 6thاور 8thکلاس اور سینئر کلاسز کے درمیان سپورٹس مقابلے ہوں گے، سپورٹس بورڈپنجاب کے کوچز گورنمنٹ پائلٹ ہائر سکینڈری سکول کے طالب علموں کو سپورٹس کی ٹریننگ دیں گے، مشیر کھیل پنجاب نے مزید نے کہا ہے کہ پائلٹ سکول میں سپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، جس میں 7کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائے گا، ٹیلنٹ ہنٹ میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس شامل ہیں، کھلاڑیوں کے ٹرائلز کرکے ٹیمیں تشکیل دے کر انٹرسکول مقابلے کروائیں گے، سکول میں انڈر 12اور انڈر16کھلاڑیوں کے گروپس بنائے جائیں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولز کھیلوں کی نرسریاں ہیں، سکولوں میں سپورٹس کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے روزانہ دو گھنٹے کھیلوں کیلئے مختص کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے،انٹر سکول مقابلوں سے جو ٹیلنٹ سامنے آئے گا اس کو قومی سطح کے مقابلوں میں شامل کیا جائے گاگورنمنٹ پائلٹ ہائرسیکنڈری سکول میں ہمارے کوچز طالب علموں کو تربیتی کیمپ میں سپورٹس کی جدید تکنیکس سکھائیں گے سکولز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
اس موقع ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور طارق خانزادہ بھی اس موقع پر موجودتھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button