پاکستانسٹیسیاست

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا علی الصبح بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورپراجیکٹ کا دورہ،نیازی چوک تا بابو صابوتک بننے والے میگا پراجیکٹ کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا

تعمیراتی کاموں کے دوران بند روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں،سٹریٹ لائٹس اور پولز فوری طورپر شفٹ کرنے کا حکم

لاہور(خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج علی الصبح بند روڈکے زیر تعمیر کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورپراجیکٹ کا دورہ کیا اورنیازی چوک تا بابو صابوتک بننے والے میگا پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے دوران بند روڈ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔سی ٹی او خود مانیٹر کریں اورمزیدوارڈنز کو تعینات کیا جائے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بند روڈکے درمیان سٹریٹ لائٹس اور پولز فوری طورپر شفٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کے پول اتارکرکسی اورجگہ استعمال میں لائے جائیں۔ وزیراعلی نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کے کسی بھی علاقے سے موٹر وے تک فوری رسائی ممکن ہوگی۔کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورکی وجہ سے وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 7.3کلومیٹر طویل کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی تعمیر 4ماہ میں مکمل کرنے کیلئے دن رات کام ہورہاہے۔

پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیر کیا جارہاہے۔ پیکیج ون کی لمبائی 3.65 کلومیٹر ہے جبکہ پیکیج ٹو کی لمبائی 3.65 کلومیٹر ہے۔کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا،چیف انجینئر ایل ڈی اے اورکنٹریکٹر نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈافتخار سہو،سی ٹی او اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button