سٹی

لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاون جاری

رواں سال اب تک 915 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا گیا،885مرد،25خواتین بھکاری،05سہولت کار شامل

ماہ جنوری میں06 خواتین سمیت 617بھکاری گرفتار،
رواں ماہ 337 پیشہ ورگداگروں کو حراست میں لیا گیا،

ماہ جنوری میں گرفتار کئے گئے گداگروں میں 611مرد،06 خواتین بھکاری شامل ہیں،سربراہ لاہور پولیس

بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلا ف بھی کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں،سی سی پی او لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خبر نگار)
سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔لاہور پولیس،ضلعی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی مشترکہ ٹیمیں بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بچوں کو اس گداگری کے گھناؤنے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال عادی و جرائم پیشہ بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 912 مقدمات درج کرکے مجموعی طور پر 915 گداگروں کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے گداگروں میں 885 مرد،25خواتین بھکاری جبکہ گداگروں کے 05سہولت کار بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے 261، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 207،صدر ڈویژن نے 139،کینٹ ڈویژن نے 134 جبکہ سول لائنز پولیس نے 100،اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 74 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا۔لاہور پولیس نے ماہ جنوری میں 611 مرد اور 06 خواتین گداگروں سمیت 617 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا جبکہ رواں ماہ فروری میں اب تک 08 خواتین بھکاریوں سمیت 337 گداگروں کو حراست میں لے کر ان خلاف قانونی کارروائی کی جا چکی ہے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے منظم گروہوں کا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے۔نشے کے عادی گداگروں کو بحالی مراکز میں بجھوایا جارہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہورپولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور ٹریفک افسران کو اہم شاہراہوں، چوراہوں،ٹریفک سگنلز،مارکیٹوں اور اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاری مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں اور تدارک کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button