انٹر ٹینمنٹانٹر نیشنلتازہ ترینکھیل
بھارتی اداکار ایوشمان بھی ناقص امپائرنگ پر بول پڑے

گزشتہ روز چنائی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی۔
اختتامی اوورز میں ناقص امپائرنگ اور غلط فیصلوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 46ویں اوور میں حارث رؤف کی ایک گیند، کریز سے باہر وائیڈ بولڈ ہوئی، شمسی کو پیڈ پر جالگی، اور آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا ڈی آر ایس پر امپائر کال نے انہیں بچالیا۔
ایوشمان کھرانہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “بھائی! یہ شمسی آؤٹ تھا”۔ اس فیصلے کے بعد سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور گوتم گمبھیر نے بھی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔







