پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب کا پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے احسن اقدام، سلیم میموریل ہسپتال کے درمیان ایم او یو طے پا گیا

سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب اور سلیم میموریل ہسپتال کے چئیرمین شہزاد سلیم نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ روم / وارڈ چارجز، لیبارٹری، ریڈیالوجی، سرجیکل پروسیجر چارجز، ایمر جنسی و جنرل سروسز میں 20 فیصد رعایت ملے گی۔

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے سلیم میموریل ہسپتال کے ساتھ ایم او یو طے سائن کیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب اور سلیم میموریل ہسپتال کے چئیرمین شہزاد سلیم نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سلیم میموریل ہسپتال ڈاکٹر اسد یعقوب نے بھی دستخط کئے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ایم او یو کے تحت سلیم میموریل ہسپتال میں پولیس ملازمین کو رعایتی نرخ پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔پولیس سٹاف بشمول حاضر سروس، شہداء ریٹائرڈ تمام ملازمین کو سلیم میموریل ہسپتال میں روم / وارڈ چارجز، لیبارٹری، ریڈیالوجی، سرجیکل پروسیجر چارجز، ایمر جنسی و جنرل سروسز میں 20 فیصد رعایت ملے گی۔واک ان کلینک، آئی پی ڈی مشاورت میں 25 فیصد جبکہ او پی ڈی کے دیگر شعبوں کے اخراجات میں بھی خاطر خواہ رعایت دی جائے گی۔
سلیم میموریل ہسپتال کے چئیرمین شہزاد سلیم نے کہاکہ سلیم میموریل ہسپتال نے پولیس فورس کے مستحق ملازمین کیلئے ویلفیئر فنڈ بھی مختص کر دیاجسے ان ملازمین کے علاج معالجے پر استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ معاشرے میں قیام امن برقرار رکھنے میں پولیس ملازمین کی بے مثال خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں انہیں میڈیکل سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر میں تعاون فراہم کرنے پر سلیم میموریل ہسپتال کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر محمد ریاض نذیر گاڑا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

7 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button