
ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی بطور مہمان خصوصی شرکت، چیمپئن شپ میں سکولز اور کلبز سے600سے زائد گرلز اور بوائز کھلاڑی شریک
لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”لہورلہوراے“ فیسٹیول کے تحت تائی کوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل تھے، چیمپئن شپ میں سکولز اور کلبز سے600سے زائد گرلز اور بوائز کھلاڑیوں نے 16کیٹیگریز میں شرکت کی ہے، جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایک لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں چھوٹے بچوں کو کھیلتا دیکھ کر خوشی ہورہی ہے یہی بچے مستقبل کے چیمپئن بنیں گے، اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے، تائی کوانڈو سیلف ڈیفنس کھیل ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کررہا ہے،”لہورلہوراے“ فیسٹیول کے تحت 6کھیلوں کے مقابلے ہوچکے ہیں، روایتی کھیل دنگل کا بڑا مقابلہ بھی کروایا جارہاہے ”لہور لہوراے“ فیسٹیول کے تحت سپورٹس بورڈ پنجاب 7کھیلوں کے مقابلے کروا رہاہے، سپورٹس کی ترقی کیلئے ہر گیمز کو فروغ دے رہے ہیں، تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے جمناسٹک اور تائی کوانڈو کا خوبصورت مظاہرہ کیا،تقریب میں ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر،ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہوررانا ندیم انجم،ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم اور تائی کوانڈو ایسوسی ایشن سے ڈاکٹر اظہار و دیگر بھی موجودتھے، تقریب کے آخرمیں کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالے’لہور لہوراے“ فیسٹیول کے تحت تائی کوانڈو چیمپئپن کے مقابلوں میں گرلز میں 44کلوگرام کیٹیگری میں ایمان زہرہ نے پہلی ایمان فاطمہ نے دوسری لائبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،43کلوگرام کیٹیگری میں کائنات نے پہلی، ملائیکہ اقبال نے دوسری جبکہ اقراء بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،اسی طرح 20کلوگرام کیٹیگری میں ماریہ نے پہلی، مناہل سحر نے دوسری جبکہ شازین فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، بوائز کے 40کلوگرام کیٹیگری میں حیدر خالد نے پہلی، معظم علی نے دوسری جبکہ ایان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔







