پاکستانتازہ ترینسیاست

باجوڑ: شیر افضل مروت گرفتار، کارکنوں کے احتجاج پر رہائی

پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت نوشہرہ میں منعقدہ پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیے پولیس کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبور کرکے پہنچے تھے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہےکہ شیر افضل کو باجوڑ جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے چکدرہ روڈ کو بند کردیا اور ان کی رہائی تک دھرنے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل کو سوات پولیس نے گرفتار کیا، گرفتاری کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

اطلاعات کے مطابق انہیں کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button