پاکستانتازہ ترینسیاست

الیکشن پُرامن ضرور ہوا لیکن یہ غیرشفاف الیکشن تھا، سراج الحق

الیکشن پُرامن ضرور ہوا لیکن یہ غیرشفاف الیکشن تھا

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن 8 فروری کو ہوگیا لیکن مکمل نتائج ابھی تک مکمل نہیں ہوسکے الیکشن شفاف نہیں رہے اور اب جعلی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت بھی جعلی ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا اور یورپی یونین نے بھی انتخابات کی شفافیت پر اعتراض کیا ہے آزادانہ کمیشن بنایا جائے جو انتخابی دھاندلیوں کی تحقیق کرے، الیکشن کمیشن کو اب مستعفی ہوجانا چاہیے۔

مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کو سپورٹ فراہم کی گئی عدالتی حکم کے باوجود انٹرنیٹ سروس بند کی گئی
کراچی میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا مگر کراچی میں ایک بار پھر ایم کیوایم کو جتوایا گیا ایک قاتل جماعت کو آگے لایا گیا ہے۔

میں پوچھتا ہوں کو سات فروری کو بیلٹ پیپر ایم کیو ایم کے پاس کیسے پہنچے؟ میں پوچھنا چاہتا ہوں کراچی میں متعددپولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ دوپہر 3 بجے کیوں شروع ہوئی؟ کراچی کے عوام کے حق پر ڈالا گیا ہے

سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن پُرامن ضرور ہوا ہے لیکن یہ غیرشفاف الیکشن تھا اسلام آباد کے ایک حلقے میں فارم 45 کے مطابق ہمارے ووٹ 19 ہزار تھے جسے فارم 47 میں 1900 کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button