پاکستانسٹیسیاستکھیل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، جاری تزئین وآرائش کا جائزہ، کرکٹ میوزیم کی حالت زار پر ناراضگی کا اظہار

میوزیم کو مناسب جگہ منتقل کرنے سے متعلق پلان طلب، چیئرمین پی سی بی کی کرکٹ میوزیم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹرافیاں وغیرہ رکھنے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قائم کرکٹ میوزیم کا بھی وزٹ کیا اور کرکٹ میوزیم کی حالت زار پر ناراضگی کا اظہارکیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ میوزیم کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ عالمی ٹورنامنٹ جیتنے پر ملنے والی ٹرافیاں اور دیگر انعامات کو اس حالت میں رکھنا کسی صورت مناسب نہیں۔عالمی ٹرافیاں اور دیگر انعامات ایک اثاثہ اور شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہیں۔محسن نقوی نے بین الاقوامی معیار کے مطابق کرکٹ میوزیم میں اشیاء کو رکھنے کی ہدایت کی اورکرکٹ میوزیم کو کشادہ اور مناسب جگہ منتقل کرنے سے متعلق پلان طلب کر لیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی گراؤنڈ کا بھی معائنہ کیا۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی سلمان نصیر،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button