پاکستانتازہ ترینسیاست

ن لیگ اپنی غلطیوں کی اصلاح کرے، خواجہ سعد رفیق

اس الیکشن میں امیر جیت گئے اور غریب ہار گئے۔

لاہور میں خواجہ سعد رفیق نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن سے کوئی شکایت نہیں، لیکن اس حلقے سے ناانصافی کی گئی، انتخابات میں میرے حلقے کے ٹکڑے کئے گئے

انہوں نے زور دیا کہ ہماری جماعت غلطیوں کو تلاش کرے اور اپنی اصلاح کرے، عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت کو استعمال کیا گیا، اس الیکشن میں امیر جیت گئے اور غریب ہار گئے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2010 میں عمران پراجیکٹ تیار کیا گیا، اور نفرت کے بیج بوئے گئے، نفرت کے بیج کس نے بوئے یہ بات اب واضح ہونا چاہیے نفرت اور تلخی کے ماحول میں انتخابات کو سب کیسے تسلیم کریں گے ؟۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر پنجاب میں ن لیگ جیتی تو کیا کے پی کے ، سندھ اور بلوچستان میں دھاندلی نہیں ہوئی؟

سعد رفیق نے کہا کہ برسوں بعد ایک چیف جسٹس آیا جو نظریہ ضرورت پر یقین نہیں رکھتا، عمران خان پاکٹ چیف جسٹس، آرمی چیف رکھنا چاہتے ہیں، عمران خان کو کہتا ہوں کہ ڈھونڈیں کہ کہاں غلطیاں ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے، عمران خان کو نفرت کی سیاست چھوڑنا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button