
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے گزشتہ روز جی پی او چوک سے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے احتجاج کے دوران گرفتار کارکنوں پر درج مقدمہ ختم کرتے ہوئے بیرسٹر شاہد مسعود ،مقصود صابر انصاری اور مہر سلیم سمیت 42 ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کی ہدایت پر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا تھا۔






