
ہائیکورٹ میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نااہلی نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کیس میں 26مارچ کو نوٹس جاری کیا ہے، الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائ۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کی علی امین گنڈا پور کے خلاف نااہلی کی کارروائی معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔







