بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 2200ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 229500روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 196760 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2211.93روپے پر مستحکم رہی۔