
سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ اور کنٹریکٹرز بھی موجود
لاہور (خبرنگار)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زیر تکمیل موڈیولر تھیٹرز کا دورہ کرکے جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سید محسن علی شاہ اور کنٹریکٹرز موجود تھے۔
صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ انشاء اللہ 23 اپریل تک تمام موڈیولر تھیٹرز فعال ہونے کی پوری امید ہے۔ موڈیولر تھیٹرز کے مکمل فعال ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پندرہ سے بیس سرجریز کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ موجودہ تیار شدہ موڈیولر تھیٹر میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انجم جلال پہلی کامیاب سرجری بھی کر چکے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پورے پاکستان سے مریض بہتر علاج و معالجہ کی سہولیات حاصل کرنے آتے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے کنٹریکٹرز کو باقی موڈیولر تھیٹرز کو آئندہ منگل تک ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔


Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks! https://accounts.binance.info/si-LK/register?ref=LBF8F65G
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article. https://www.binance.info/es-MX/register?ref=GJY4VW8W