
الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا مقصد مہنگائی کی ستائی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے. صدر گورننگ باڈ ی الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال و سیکرٹری گورننگ باڈی جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم کی فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
لاہور (خبر نگار) سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولتیں ختم کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔
تین سالوں میں 300 سے 500 فیصد ادویات مہنگی کرکے غریب مریضوں کا علاج ناممکن بنادیا ہے۔
الخدمت منصورہٹیچنگ ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا مقصد مہنگائی کی ستائی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
صدر گورننگ باڈ ی الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال و سیکرٹری گورننگ باڈی جماعت اسلامی پاکستان محترم امیر العظیم کی فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
صدر گورننگ باڈ ی الخدمت منصورہ سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولتیں ختم کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ ۔نااہل حکمرانوں نے غربیوں سے علاج و معالجہ کی سہولیات تک چھین لی ہیں۔حکومت اگر علاج اور تعلیم کی سہولتیں بھی فراہم نہیں کر سکتی تو وہ کس بات کی حکومت ہے۔تین سالوں میں 300 سے 500 فیصد ادویات مہنگہی کرکے غریب مریضوں کا علاج ناممکن بنادیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےصدر گورننگ باڈ ی الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال و سیکرٹری جنرل باڈی جماعت اسلامی پاکستان محترم امیر العظیم نے 2 روزہ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیرمین الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان محترم پروفیسر ڈاکٹر زاہد لطیف ،صاحبزادہ ڈاکٹر انوار احمد بگوی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ / چیف ایگزیکٹیو، میاں ذکراللہ مجاہد ایڈمنسٹریٹر و نائب امیر الخدمت فاونڈیشن پاکستان، ڈاکٹر نثار احمد شاہ ڈی ایم ایس (ایڈمن)،کنسلٹنٹ ڈاکٹر صہیب اشرف،میڈیکل سٹاف اورمحمد اویس سرور مینجر مارکیٹنگ اور دیگر موجود تھے۔ صدر گورننگ باڈی الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال لاہور نے مزید کہا کہ ہسپتال غریب اور مستحق طبقات کے علاج کے لیے بہترین ادارہ ہے۔فری میڈیکل کیمپ کا مقصد مہنگائی کی ستائی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پچھلے سال میں 5 لاکھ سے زائد مریضوں پر60کڑور روپےسے زاید اخراجات ہوے۔الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال معیاری سہولیات کیساتھ اہل لاہور کی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ متوسط اور غریب طبقہ بلا تفریق الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کروا سکتے ہیں۔فری میڈیکل کیمپ11 اور 12 جون دوپہر 2بجے تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں آنے والوں کا فری چیک اپ ۔فری کیلشیم ٹیسٹ، فری بلڈ شوگر ٹیسٹ۔ فری کولیسٹرول ٹیسٹ۔ فری یورک ایسڈ ٹیسٹ۔ فری بلڈ پریشر ٹیسٹ۔فری موٹاپا ٹیسٹ اور فری ادویات مہیا کی گی۔۔جماعت اسلامی کا یہ ازم ہے کہ ہم معاشرے کے پسی اور غریب طبقات کیلئے خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔ صدر گورننگ باڈی الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال نے الخدمت منصورہ ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ اور کیمپ کے سپانسرز اور فارما سیوٹیکل کمپنیزکو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کار خیر کا کامیابی سے انعقاد کیا۔







Your point of view caught my eye and was very interesting. Thanks. I have a question for you.
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me. https://www.binance.com/register?ref=QCGZMHR6