سٹی

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

مون سون کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ

لاہور (خبر نگار) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،مون سون کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں مون سون کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے بتایا کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ تمام ڈویژنز میں کرینز موجود ہیں جبکہ سب ڈویژنز کو اضافہ ٹرانسفامرز ٹرالیز فراہم کردی گئی ہیں تاکہ ہنگامی صورتحال میں استعمال میں لائی جا سکیں، اس کے علاوہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی عملے کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ انجینئر شاہد حیدر نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے عملے کو ہر وقت تیار رکھیں، خصوصاً بارش کے دوران آنے والی تکینکی خرابیوں کو بارش رکتے ہی ٹھیک کیا جائے تاکہ صارفین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بجلی کی سپلائی سے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے، کوتاہی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران و ملازمین کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں انجینئر شاہد حیدر کے علاوہ ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، چیف فنانس آفیسر بشریٰ عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل،چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود،چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال اورڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button