
واقعہ کربلا ظلم کیخلاف جدوجہد کرنے کا نام ہے،ظالمانہ نظام کیخلاف بھر پور قوت کیساتھ عوامی دھرنا دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ کا26 جولائی اسلام آباد دھرنا کے آگاہی کیمپوں سے خطاب
لاہور (خبر نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے حافظ نعیم الرحمن کے ملک بھر سے علماء اکرم کی درخواست پر عاشورہ کے پیش نظر اسلام آباد میں 12 جولائی کو ہونے والے عظیم الشان انقلابی عوامی دھرنا کے التو اء کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 26 جولائی کو شہر لاہور سے لاکھوں افراد اسلام آباد دھرنا میں شریک ہوں گے۔ شہر بھرمیں 30سے زائد اہم مقامات پر لگائے گئے آگاہی کیمپوں اور گلی محلوں میں حکومت کی بجلی کے بلوں میں بھتہ خواری اور جاری ظلم و جبر کے نظام کیخلاف عوا م کو منظم کریں گے، حکومت کو واضع کردینا چاہتے ہیں کہ دھرنا احترام عاشورہ اور ملک بھر سے علماء اکرام کی درخواست پر چند دن آگے کیا گیا ہے۔ 26جولائی کو اب اور زیادہ قوت کیساتھ عوامی مقدمہ دھرنے کی صورت میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں لڑیں گے۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے حق و صداقت کا پرچم بلند کیا، واقعہ کربلا ہمیں انسانی اقدارکے تحفظ اور انسانی حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیتاہے،واقعہ کربلا ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے کا نام ہے،جماعت اسلامی ملک میں جاری ظالمانہ نظام کیخلاف بھر پور قوت کیساتھ عوامی دھرنا دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہنگی بجلی، بھاری ٹیکسز کے خلاف 26 جولائی کو اسلام آباد دھرنا کے آگاہی کیمپوں میں کارکنان اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

