پاکستانسٹیسیاست

بجلی کی بلوں میں اووربلنگ کے عوامی فراڈ پر وزیراعظم شہباز شریف قوم سے معافی مانگیں۔ ضیاء الدین انصاری

واپڈا، واسا، ایل ڈبلیوایم سی عوام سے بل وصول کرنے کے باوجود سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں ۔

مون سون بارشوں کے الرٹ کے باوجود شہری انتظامیہ کا نکاسی آب کا نظام بری طرح ایکسپوز ہوچکا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ

لاہور( خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ اور غلط ریڈنگ کے ذریعے اربوں روپے کے عوامی فراڈ پر وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے معافی مانگیں اور وزیر بجلی و پانی فوراً استعفٰی دے۔پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجو داضافی وصولیاں کی گئیں جو ظلم کی انتہا ء ہے ۔مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی۔اربوں روپے کی اوور بلنگ میں تمام تقسیم کارکمپنیوں نے غریب عوام کو اوربلنگ کے ذریعے لو ٹا ہےجس کا انہیں قوم کو حساب دینا ہوگا۔بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسزاور اووربلنگ نظام کے خلاف 26 جولائی کو لاہور کے عوام اسی جوش و جذبہ سے دھرنے میں شریک ہوں گے،عوام کو بے دردی سے لوٹنے والے حکمرانوں کو چھوڑیں گے نہیں۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ شہر لاہو رمیں واپڈا ، واسا ، ایل ڈبلیوایم سی عوام سے بھاری بل وصول کرنے کے باوجود عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہیں ۔ عوام شکایات کیلئے متعلقہ دفاتر میں چکر لگاتے ہیں جن کوئی سنوائی ہورہی ہے عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔ مون سون بارشوں کے الرٹ کے باوجود شہری انتظامیہ کا نکاسی آب کا نظام بری طرح ایکسپوز ہوچکا ہے ۔ شہر کے نشیبی علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 26جولائی کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے کے حوالے سے مختلف تنظیموں کے وفود سے ملاقات کے دوران خطاب کرتےہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button