پاکستانسٹیکاروبار

بچوں اور خواتین کی صحت کے لیے یونیسف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ، چیف نیوٹریشن یونیسیف انتینا منہاس کی سربراہی میں وفد کا فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

یونیسیف نیوٹریشن وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے تفصیلی ملاقات

بچوں خواتین کی اچھی صحت کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری پروگرامز میں یونیسیف مکمل مدد فراہم کرے گا۔ چیف نیوٹریشن یونیسیف
بچوں کے کھانے کی عادات اور خوراک کا چناؤ بہت بدل گیا ہے۔آج کابچہ کھیل کے میدان سے انجان، جنک فوڈ کا شوقین ہے۔عاصم جاوید
یونیسیف، فوڈ اتھارٹی، سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت کے ممبران پر مشتمل فوڈ نیوٹریشن ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

لاہور (خبرنگار) بچوں اور خواتین کی صحت کے لیے یونیسف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہے۔ چیف نیوٹریشن یونیسیف انتینا منہاس کی سربراہی میں وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے تفصیلی ملاقات بھی کی گئی۔ عاصم جاوید نے بریفنگ کے دوران کہا کہ بچوں کے کھانے کی عادات اور خوراک کا چناؤ بہت بدل گیا ہے، آج کابچہ کھیل کے میدان سے انجان، جنک فوڈ کا شوقین،پھلوں میووں کو کھانے سے دور ہیں، خواتین میں موٹاپہ، ذیابیطس، خون کی کمی جیسے مسائل خطر ناک حد تک بڑھ رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں اور خواتین کی صحت کے لیے جاری کیمپینز کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، جو لوگ مہنگی اشیاء خورونوش خریدنے کے متحمل نہیں ان کے لیے آسان اور سستے ڈائیٹ پلان متعارف کروا رہے ہیں، قوت خرید رکھنے والوں کے لیے جنک اور فاسٹ فوڈ سے پاک فوڈ پلان ترتیب دیے جا رہے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی پر سوسائٹی کے ہر طبقے کے لوگوں کی اچھی صحت کے لیے کام کر رہی ہے، اشیاء خورونوش کی فورٹیفیکیشن (ضروری ونامنز،منرل کا شامل ہونا)انتہائی لازم ہے، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے چیف نیوٹریشن یونیسیف کو بتایا کہ یونیسیف، فوڈ اتھارٹی، سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت کے ممبران پر مشتمل فوڈ نیوٹریشن ٹاسک فورس بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی آگاہی دی جا رہی ہے۔چیف نیوٹریشن یونیسیف انتینا منہاس پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بچوں اور خواتین کے لیے نیوٹریشن پروگرامز قابلِ تحسین ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی پاکستان بھر کی فوڈ اتھارٹیز کے لیے مثالی نمونہ ہے، فوڈ نیوٹریشن کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ یونیسف نیوٹریشن پروگرامزمیں اشتراک کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ایم او یو (MOU) بھی کرے گی جس کا مقصد تندرست اور صحت مند زندگی کے حصول کے لیے ہمیں آنے والی نسلوں کو فوڈ نیوٹریشن کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button