پاکستانسٹیسیاست

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے

عوام میں بے چینی اور اضطراب آئے دن بڑھ رہا ہے۔

وقت آ گیا ہے کہ حکمران اب اپنی بد اعمالیوں سے توبہ کریں اور عوام کا خون چوسنا بند کر دیں۔26 جولائی کا دھرنا پاکستان میں عوامی حقوق کی جدوجہد کا سنگ میل ثابت ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا لاہور کے تنظیمی اجلاس سے خطاب
لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے بجلی کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 9.99 روپے فی لیٹر تک کے اضافے کو حکومتی بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ میں دو دفعہ اضافہ حکومتی نااہلی اور عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عوام میں بے چینی اور اضطراب آئے دن بڑھ رہا ہے ۔ پہلے ہی عوام کمر توڑ مہنگائی ،بدامنی، مہنگی بجلی اور ظالمانہ ٹیکسز سے تنگ آچکی ہے اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا کیونکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مسافر گاڑیوں ٹرانسپورٹ، رکشہ ٹیکسی سمیت روزانہ استعمال میں آنے والی اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگا۔ پہلے ہی بجلی بلوں میں مسلسل اضافے سے بجلی کے بل عوام کیلئے موت کا پروانہ ثابت ہورہے ہیں مگر بے شرم حکمرانوں کو اس کا ذرہ برابر احساس نہیں ہے۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکمران اب اپنی بد اعمالیوں سے توبہ کریں اور عوام کا خون چوسنا بند کر دیں۔26 جولائی کا دھرنا پاکستان میں عوامی حقوق کی کا سنگ میل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کیا گیا اور 26 جولائی کو اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امیر لاہور نے تمام اضلاع کے ذمہ داران کو اسلام آباد دھرنے میں عوام کی کثیر تعداد کی کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button