پاکستانسٹیسیاست

کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا یوم عاشور پر دورہ

وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ وزیر خوراک بلال یاسین اور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن بھی تھے

لاہور (خبر نگار ) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا یوم عاشور پر دورہ کیا۔ وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ وزیر خوراک بلال یاسین اور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن تھے۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کی گئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پورا عشرہ محرم انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے فیلڈ میں گزارا ہے۔ امن و امان کے قیام کیلئے تمام انتطامیہ اور پولیس فیلڈ میں ایکٹو رہی ہیں۔ تمام اضلاع کیلئے پیغام تھا کہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ پنجاب میں 10 محرم کو 3023 جلوس اور 2353 مجالس منعقد ہوئی ہیں۔ تمام مجالس اور جلوسوں کو کیٹیگری A, B اور C کے اعتبار سے مانیٹر کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کی مجالس اور جلوسوں کی میپ پر جیو ٹیگنگ کی گئی۔ تمام مقامات کو جدید کیمروں سے سینٹرل کنٹرول روم میں مانیٹر کیا گیا ہے۔ پنجاب کابینہ کے وزراء نے تمام اضلاع میں جاکر انتظامات کی نگرانی کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی
اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button