پاکستانتازہ ترینجرم و سزا

کراچی: پولیس چیف کا عہدہ سنبھالتے ہی امن و امان سے متعلق اجلاس

کراچی پولیس چیف تعینات کیے جانے والے گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پہنچے جہاں ڈی آئی جی ایڈمن عمران یعقوب و دیگر سینئر پولیس افسران نے انھیں خوش آمدید کہا اور انھیں سلامی پیش کی۔

جاوید عالم اوڈھو نے بطور کراچی پولیس چیف کا چارج سنبھالا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف نے اپنے دفتر میں ماتحت افسران کے ہمراہ تعارفی اجلاس منعقد کیا جس میں زونل ڈی آئی جیز ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی آئی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، ڈسٹرکٹس ایس ایس پیز و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس میں امن و امان و دیگر امور پر ماتحت افسران سے تبادلہ خیال کیا اور ایک واضع حکمت عملی پیش کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button