پاکستانسٹیسیاست

ہمارے حکمرانوں کی بزدلی اور بے حمیتی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا

پاکستانی عوام اپنے مسلمان کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کشمیر کا پاکستان سے الحاق تقسیم ہند کا ادھورا ایجنڈا ہے جو ہر حال میں مکمل ہو کر رہے گا۔ مسلم حکمران بے حسی کی چادر اتاریں اور امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے حق حکمرانی اداکریں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری اور دیگر کا مال روڈ پر یوم الحاق کے جلسہ سے خطاب
لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا واحد حل جہاد فی سبیل اللہ ہے ۔ ہمارے حکمرانوں کی بزدلی اور بے حمیتی نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔ مودی کے یاروں نے کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے ۔ پاکستانی عوام اپنے مسلمان کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیر کا پاکستان سے الحاق تقسیم ہند کا ادھورا ایجنڈا ہے جو ہر حال میں مکمل ہو کر رہے گا۔مسئلہ کشمیرا ور فلسطین کے حوالے سے ہمارے حکمرانوں کو سمجھنا ہو گا کہ صرف مودی کا یار ہی غدار نہیں بلکہ امریکہ کا بھی جو یار ہے وہ بھی غدار ہے۔ امریکی اشربادسے ہی مودی سرکاری نے 1809دن سے کشمیر میں اور اسرائیل نے 287 روز سے فلسطین میں کھلے عام دہشتگردی جاری ہے ۔ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل خطے میں سب سے بڑے دہشتگرد ممالک ہیں جنہوں نے مسلمانوں کی نسل کشی کی تمام حدیں پار کردی ہیں ۔ اقوام متحدہ اور عالمی امن کے اداروں کی بے حسی اور مجرمانہ کردار نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو اب تک بری طرح مایوس کیا ہے ۔ کشمیراور فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی میں اقوام متحدہ اور مسلم حکمران برابر کے شریک ہیں جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف عملی اقدامات کرنے کے بجائے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے ۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ عالمی عدالت انصاف کشمیر یوں اورفلسطینیوں پر ظلم بند کروائے اور اپنے فیصلوں پر عمل درآمد کرائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 19جولائی ۔ یومِ الحاق کشمیر کے حوالے سے مال روڈ مسجدشہدا ء پر جلسہ سے خطاب کرتےہوئے کیا۔

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button