
جدوجہد سے ہی اپنا حق ملے گا۔لاہور کے شہری جوق در جوق دھرنے میں شریک ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا شرقی لاہور میں اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب
لاہور (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 26 جولائی کا دھرنا فیصلہ کرے گا کہ ملک میں حکمرانی آئی ایم ایف کی ہو گی یا عوام کی۔حافظ نعیم الرحمن کی حق دو تحریک عوام کے دلوں کی آواز ہے۔حکومتی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔جدوجہد سے ہی اپنا حق ملے گا۔لاہور کے شہری جوق در جوق دھرنے میں شریک ہوں گے۔مہنگی بجلی پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ھرنا میں حکومت کو ہوش کے ناخن لینے پر مجبور کریں گے۔ حق دو عوام کو تحریک سے پاکستان کے عوام کو حق دلائیں گے قوم ہمارا ساتھ دے۔جماعت اسلامی کا دھرنا عوامی مسائل کے حل پیش خیمہ ثابت ہو گا۔امیر لاہور نے مزید کہا کہ 26 جولائی کواسلام آباد دھرنا میں بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کی واپسی تک نہیں اٹھیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس واپس لیے جائیں، گیس، پٹرول، آٹے، چینی، دال کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے، حکومت ہمارے احتجاجی دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے بلکہ دھرنا کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ ہمیں پرامن آئینی جدوجہد کا راستہ اختیار کرنے سے نہ روکا جائے۔ان خیالات کا اظہار
انہوں نے شرقی لاہور میں اسلام آباد دھرنا کی تیاریوں کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔






