بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد پر لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔
چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں، جمہوریت کے قاتل چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔
وقت پر انتخابات نہ کرانا، بلے کا نشان چھیننا، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور مخصوص نشستوں سے محروم کرنا چیف الیکشن کمشنر کی کارستانی ہے۔
واضح ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بغض اور تعصب کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے خلاف غیر آئینی اقدامات کر رہے تھے، چیف الیکشن کمشنر اور ان کا ساتھ دینے والوں کو فوراً اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونا چاہیے۔